Friday, 29 November 2024


ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان 116 ویں نمبر پر آگیا

 

ایمز ٹی وی (تجارت) ملک میں کرپشن میں کمی کے باعث پاکستان کی درجہ بندی میں بہتری آگئی، ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے انڈیکس میں پاکستان ایک سو سولہ ویں نمبر پر آگیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنشنل نے کرپشن پرسیپشن انڈیکس 2016 جاری کر دیا، اکیس سال میں پہلی بار پاکستان دنیا کے ایک تہائی کرپٹ ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے وسط درجے کے ممالک میں شامل ہوا ہے۔

کرپشن پرسیپشن انڈیکس کے مطابق سال 2016 میں پاکستان کا اسکور دو پوائنٹس اضافے کے بعد بتیس پوائنٹس ہوگیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹر نشنل کے رپورٹ کے مطابق پاکستان کی کارکردگی بہتر ہوئی ہے مگر اس میں ابھی بھی مزید بہتری کی گنجائش ہے۔ خیال رہے کہ سال 2015 میں انڈیکس میں پاکستان کا نمبر ایک سو ستر واں تھا۔ ایشیاء پیسکف کے بارے میں کرپشن واچ ڈاگ کا کہنا ہے کہ خطے کے بیشتر ممالک میں حکومت کی جانب کرپشن کے خاتمے کو سائڈلائن کر دیا گیا، بیشتر ممالک میں کرپشن کے باعث معاشرتی عدم مساوات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment