Friday, 29 November 2024


مکی آرتھر نے آسٹریلیا کے نتائج کومایوس کن قرار دے دیا

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) فٹنس اور فیلڈنگ میں بہتری کی ضرورت کو واضح کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے آسٹریلین ٹور کو نتائج کے اعتبار سے مایوس کن قرار دے دیا،ان کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ میچز میں جیت کا سنہری موقع دیکھ کر آئے تھے مگر ایسا نہیں ہو سکا اور اب کئی شعبوں میں سخت محنت درکار ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی ون ڈے ٹیم جدوجہد کا شکار رہی ہے اور اس میں کئی جگہ خلا محسوس ہوتا ہے جسے پر کرنا بہت ضروری ہو گیا ہے۔
مکی آرتھر نے کہا پاکستان کی اس وقت ون ڈے رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن ہے اور نمبر ایک ٹیم سے مقابلے کے بعد فرق صاف ظاہر ہو گیا جس پر فوری کام کرنا ہوگا۔
انہوں نے اپنی ٹیم کی فٹنس اور فیلڈنگ کے بارے میں سچائی کے ساتھ کہا کہ اس میں بہتری تو آئی لیکن اب بھی موجودہ معیار کافی نہیں ہے اور کوئی یقین کرے یا نہیں لیکن کوچنگ اسٹاف کے ساتھ مل کر سات ماہ کے عرصے میں انہوں نے فیلڈنگ پر بڑی سخت محنت کی ہے جو توجہ کا مرکز اور اولین ترجیح بھی رہی لیکن یومیہ بنیادوں پر دی جانے والی رپورٹس کے مطابق فٹنس کی بہتری اب بھی عالمی معیار سے بہت پیچھے ہے۔
مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز جانے سے قبل ان دونوں شعبوں کو اولین ترجیح سمجھا جائے گا جس کیلئے پی ایس ایل کے بعد کیمپ میں محنت کی جائے گی۔

 

Share this article

Leave a comment