Saturday, 30 November 2024


آئی سی سی کی کپتان پرپابندی

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے سلو اوور ریٹ کے سبب پاکستان کے کپتان اظہر علی پر ایک ون ڈے میچ کی پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ میچ فیس کا 40فیصد جرمانہ بھی عائد کردیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پانچویں ایک روزہ میچ میں 57 رنز سے شکست سے دوچار ہو کر سیریز 4-1 سے گنوانے والی پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی بھی مرتکب قرار پائی جس کے سبب اظہر علی پع 40 فیصد میچ کا فیس کا جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ایک میچ کی پابندی بھی عائد کردی گئی ہے جبکہ کھلاڑیوں پر 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم وقت کے حساب سے ایڈیلیڈ میں دو اوورز پیچھے تھی اور میچ ریفری جیف کرو نے سلو اوور ریٹ پر جرمانے کے ساتھ ساتھ اظہر علی کی ایک میچ کی معطلی کا اعلان کیا۔
آئی سی سی کے قوانین اور ضابطہ اخلاق کے مطابق فی اوور کے لحاظ سے کھلاڑی پر 10فیصد اور کپتان پر اس سے دگنا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ سال نیوزی لینڈ کے خلاف 31 جنوری 2016 کو کھیلے گئے ون ڈے میچ میں بھی اظہر کی زیر قیادت پاکستانی ٹیم سلو اوور ریٹ کی مرتکب قرار پائی تھی۔
اس پابندی کے سبب اظہر علی اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کا پہلا ایک روزہ میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
 

 

Share this article

Leave a comment