Saturday, 30 November 2024


قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ کو حتمی شکل دے دی گئی

 

ایمز ٹی وی (تجارت)کراچی سے قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ ساہیوال کو کوئلے کی سپلائی شروع ہوگئی۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ایک ٹیم نے سیکرٹری توانائی پنجاب ندیم اسلم چوہدری کی قیادت میں قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ ساہیوال میں کراچی سے کوئلہ کی سپلائی کے انتظامات کو حتمی شکل دی اور کوئلہ کے ذخائر کو محفوط رکھنے کے لئے اہم فیصلے کئے ۔بیرون ملک سے کوئلہ لے کر پہلا جہاز پورٹ قاسم پہنچ گیا ہے اور 26جنوری سے قادر آباد کول پاور پرا جیکٹ ساہیوال کے لئے ایک مال بردار ٹرین نے کوئلے کی سپلائی لے کر کراچی سے روانہ ہو گئی ہے۔ کوئلے سے 660میگا واٹ بجلی کی پیدا وار کا یونٹ مارچ میں آزامائشی طور پر کام شروع کریگا۔ جس کے بعد بجلی کی پیدا وار کو قومی گرڈ میں شامل کر نے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرینگے۔

 

 

Share this article

Leave a comment