Friday, 29 November 2024


ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں، چودھری نثار

 

ایمز ٹی وی(سنگجانی پسوال ) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کیلئے کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے بلکہ کرپشن کیخلاف نعرے سے قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے ۔ ”پاکستان میں غلط کام کرنا آسان اور اچھا کام کرنا مشکل ہے “۔
سنگجانی پسوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ جن کے دائیں بائیں کرپٹ لوگ ہوں انہیں کرپشن کی بات نہیں کرنی چاہئیے ۔ سول اور عسکری تعاون سے پاکستان کے ہر شعبے میں بہتری آئی ہے اور اس تعاون سے امن و امان کی صورت حال بہتر ہوئی ہے ۔
چودھری نثار علی خان نے مزید کہا کہ قوم کو اتحاد اور اتفاق کی طرف لیکر جانا ہے کیونکہ قول و فعل کا تضادانسانوں کو ہی نہیں بلکہ قوموں کو بھی لے بیٹھتا ہے ۔”دھرنوں اور احتجاج سے ملک ترقی نہیں کریگا “۔ملکی فیصلے چوکوں اور چوراہوں میں نہیں ہوتے بلکہ پارلیمنٹ میں ہونے چاہئیں ۔پاکستان میں اچھے لوگوں کی اکثریت ہے مگر انہیں چاہیے کہ خاموش نہ رہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ آج جائز اور ناجائز کی تمیز ختم ہو گئی ہے تاہم ہر پاکستانی کا فرض ہے کہ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہے ۔کسی کو راستہ دکھانا بہت بڑا ثواب ہے ۔ مضبوط بنیادی ڈھانچہ اور ترقی پاکستان کا مستقبل ہے ۔
انٹرچینج منصوبے سے پورے علاقے کے لوگ مستفید ہونگے۔”بہت سے لوگ مجھ سے ناراض ہونگے مگر پاکستان میں کرپشن کو ختم کرنے میں کوئی بھی سنجیدہ نہیں ہے بلکہ کرپشن کے خلاف نعرے سے قوم کو بیوقوف بنایا جا رہا ہے

 

Share this article

Leave a comment