Friday, 29 November 2024


متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما کو رہا ئی مل گئی

 

ایمز ٹی وی(کراچی) عدالت کے احکامات کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما کنورنوید جمیل کو جیل سے رہا کردیا گیا، رہائی کے فوری بعد وہ پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے عارضی مرکزپرپہنچ گئے، کنور نوید کا رہنماؤں اور کارکنان نے بھرپور استقبال کیا۔
پاکستان مخالف نعروں اور میڈیا ہاؤس پر حملے کے کیس کی سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ( اے ٹی سی ) نے کنور نوید جمیل کے ضمانتی مچلکے منظور کرلئے۔
کراچی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کنورنوید جمیل کے پانچوں مقدمات میں ریلیز آرڈر جاری کردیئے، بائیس اگست کے دو کیسز میں بیس ، بیس لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
کنورنوید جمیل کی تین کیسز میں ایک، ایک لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظورہوئی۔ جیل سے رہائی کے بعد کنور نوید جمیل کارکان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے عارضی مرکز پی آئی بی کالونی پہنچے جہاں متحدہ سربراہ ڈاکٹر فاروق ستاراوردیگر نے ان کا استقبال کرتے ہوئے انہیں پھولوں کے ہار پہنائے اور مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پرعامرخٓن، رؤف صدیقی، شبیراحمد قائم خانی اور دیگر بھی موجود تھ

 

Share this article

Leave a comment