Friday, 29 November 2024


پاکستان کے بیرونی قرضوں میں اضافہ

 

ایمز ٹی وی (تجارت)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ6 ماہ میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں ایک ارب 50کروڑ ڈالر کا اضا فہ ہوا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی قر ضوں کا حجم 73ارب ڈالر سے بڑھ کر 74ارب64کروڑ ڈالر ہو گیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی قرضہ 61ارب 36کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 62ارب 40کروڑ ڈالر ہو گیا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment