Saturday, 30 November 2024


چیئرمین پی سی بی نے گول میز کانفرنس طلب کر لی

 

ایمز ٹی وی (اسپورٹس) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین نے کرکٹ کی بحالی کیلئے کھلاڑیوں سے مشاورت کا فیصلہ کرتے ہوئے گول میز کانفرنس طلب کر لی ہے جس میں شرکت کیلئے ’سیاست کے کپتان‘ عمران
خان کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے یہ فیصلہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی اور پے درپے شکست کے باعث کیا ہے۔ کرکٹ کی بحالی کیلئے یہ گول میز کانفرنس 6 اور 7 مارچ کو ہو گی جس میں شرکت کیلئے پاکستان کے تمام بڑے کرکٹرز کو دعوت دی گئی ہے۔ شرکاءسے پچز، ڈومیسٹک سٹرکچر، کوچنگ اور ٹیم کی کارکردگی پر مشورے بھی طلب کر لئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے 1992ءمیں ورلڈکپ کے فاتح کپتان عمران خان کو بھی شرکت کیلئے مدعو کیا ہے جن سے پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مفید مشورے لئے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی پی سی بی کئی مواقعوں پر عمران خان کو مدعو کر چکا ہے تاہم انہوں نے کبھی شرکت نہیں کی اور اس بار بھی یہی امکان ہے کہ وہ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

 

Share this article

Leave a comment