Friday, 29 November 2024


طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم

 

ایمزٹی وی ( تعلیم /خیرپور )شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے طلبہ میں اسکالر شپ کے چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے اسکالرشپ چیک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی میں جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے مستحق طلبہ و طالبات میں چیک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے ذہین و مستحق طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ چیک تقسیم کئے ۔

وائس چانسلر ڈاکٹر پروین شاہ نے اس موقع پر کہاکہ جرمن نیڈ بیسڈ اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کا ذہین و مستحق طلبہ و طالبات کو اسکالرشپ دینے کا فیصلہ قابل تعریف ہے انہوں نے کہاکہ ہائیرایجوکیشن کمیشن کا تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ہے۔ جبکہ جرمن نیڈ بیسڈ کا اسکالر شپ پروگرام بھی نہایت اہم ہے ،قابل طلبہ و طالبات کو اسکالر شپ دینےسے ان کے حوصلے بڑھیں گے اور ان کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی، اسکالر شپ پروگرام کے فوکل پرسن پروفیسر ڈاکٹر ونود کمار نے اس موقع پر اپنی تقریر میں کہاکہ 35طلبہ و طالبات کو جرمن نیڈ بیسڈ پروگرام کے تحت اسکالر شپ دی گئی ہر طالبعلم نے 17ہزار 7سو روپے کے چیک وصول کئے ۔

جبکہ 141طالبات کو ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے اسکالر شپ چیک دیئے گئے ان کو 65ہزار سے 70ہزار تک کے چیک ملے جس پر طلبہ و طالبات میں خوشی کا اظہار کیا، تقریب میں پرووائس چانسلر ڈاکٹر نور احمد شیخ ، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مہر،پروفیسر ڈاکٹر بدر الدین میمن، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر سید اسد رضا عابدی،صدر سلوٹہ پروفیسر ڈاکٹر مینہو ں خان لغاری اور جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر اختیار علی گھمرو اور دیگر شریک ہوئے۔

 

Share this article

Leave a comment