Friday, 29 November 2024


نواز شریف پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں

 

ایمز ٹی وی(لاہو ر)وزیر اعظم کے مشیر برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں ، انہیں اپنے اوپر کسی کتاب کے لکھے جانے کی ضرورت نہیں ،نیشنل بک فاؤنڈیشن نواز شریف کی سیاسی شخصیت کو نصاب میں شامل کیے جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔
ان خیالات کا اظہار انہو ں نے الحمراء ہال میں انتظارحسین مرحوم کی پہلی برسی کے حوالے سے منعقدہ سیمینار’’انتظار حسین کی یاد‘‘سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا ۔ سیمینار سے چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستا ن قاسم بگھیو، عطاء الحق قاسمی، ڈاکٹر صغریٰ صدف ، کیپٹن (ر) عطامحمد ، اصغر ندیم سید اور عارفہ سیدہ سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے
محکمہ لائبریریز روزانہ سینکڑوں کتب کو لائبریریوں کی زینت بنانے کی سفارشات جا ری کرتا ہے ،خواہ کوئی خریدے یا نہ خریدے ، نواز شریف کو کسی کتاب کی ضرورت نہیں ، وہ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک سنہری باب ہیں ، و ہ تین مرتبہ وزیر اعظم بن چکے ہیں ، سیاستدان گلی ، محلے اور غریب کی خدمت کرنے سے بنتے ہیں کتابوں سے نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ نیشنل بک فاؤنڈیشن نواز شریف کی سیاسی شخصیت کو نصاب میں شامل کیے جانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی ۔ انتظار حسین مرحوم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ہاں لوگوں کو ان کی زندگی کے بعددریافت کیا جا تا ہے ،
انتظار حسین اتنی بڑی ادبی شخصیت تھے کہ ایک اور انتظار حسین کیلئے ہمیں صدیوں انتظار کرنا پڑے گا ۔ انہو ں نے کہا کہ دارالترجمہ مرحوم انتظار حسین کے مضامین کا انگلش، ترکی اور فارسی میں ترجمہ کروائے گا، انتظار حسین کی ایسی تخلیقات جو کہ منظر عام پر نہیں آسکیں وہ ہم تک پہنچائی جائیں ، ہم ان کی تخلیقات کو شائع اور محفوظ کرنے کی ہر ممکن کو شش کریں گے

 

Share this article

Leave a comment