Friday, 29 November 2024


محمد بشارت کے مرنے کی تصدیق

 

ایمز ٹی وی(سرگودھا) ہسپتال میں مردہ قرار دیا جانے والا شخص 5 گھنٹے بعد اٹھ کر بیٹھ گیا جس پر بین کرتی خواتین خوفزدہ ہوگئیں اور بھاگ کھڑی ہوئیں تاہم زندہ ہونے کی تصدیق ہونے پر خوشی سے پھول اٹھیں اور ماتم والے گھر میں خوشیاں لوٹ آئیں۔
منگلہ بستی فاروقہ کے رہائشی محمد بشارت قریشی ایک عرصہ سے بیمار تھے اور سرگودھا ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہوگیا۔ڈاکٹروں نے ان کے مرنے کی تصدیق کردی جس پر تمام رشتہ داروں کو بشاورت کے مرنے کی اطلاع بھی کردی گئی اور ایمبولینس میں میت کو گھر منتقل کردیا گیا۔ مساجد میں بشاوت کے انتقال کے اعلانات کرواکر قبر بھی
کھود دی گئی، سوگوار خاندان اور رشتے دار اس کی میت کے پاس بیٹھے تھے اورمیت کے غسل کی تیاری کی جارہی تھی کہ ہسپتال سے گھرآنے کے 5 گھنٹے بعد بشارت نے آنکھیں کھول دیں، اس دوران بین کرنے والی خواتین پہلے ڈرگئیں تاہم بعد میں ا ن کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، بشارت کو آر ایچ سی فاروقہ منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے ۔
یہ خبر سامنے آتے ہی شہریوں نے ڈاکٹروں کے رویئے اور ان کی تشخیص پر برہمی کا اظہار کیا۔

 

Share this article

Leave a comment