Friday, 29 November 2024


2016 کےسب سے مقبول سیاستدار

 

 

ایمز ٹی وی(لاہور) انٹرنیشنل ری پبلکن انسٹی ٹیوٹ نے 2016میں وفاقی اور صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے نیا سروے جاری کر دیا ہے
جو کہ اکتوبر 2016میں کیا گیا تھا۔سروے میں وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے سب سے مقبول سیاستدان قرار پائے ہیں ،63فیصد عوام نے نواز شریف کو پسندیدہ قرار دیاہے جبکہ عمران خان دوسرے مقبول ترین سیاستدان بن کر سامنے آئے ہیں ۔عوام نے سب سے زیادہ ناپسندیدہ شخصیت متحدہ قومی موومنٹ کے بانی الطاف حسین کو قرار دیاہے ۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی پسندیدگی 32فیصد رہی ،آصف زرداری کو 80فیصد ناپسندیدگی کا ووٹ ملا ،طاہر القادری کو 79فیصد عوام نے ناپسندیدہ سیاستدان قرار دیا ۔وفاقی حکومت کی کارکردگی پر 64فیصد عوام نے سراہاہے جبکہ 67 فیصد عوام نے وزیر اعظم نوازشریف کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
صوبوں میں پہلے نمبر پر پنجاب حکومت کی کارکردگی رہی ہے جسے 79فیصد لوگوں نے سراہاہے اور دوسرے نمبر پر خیبر پختون خواہ کی کارکردگی کو سراہا گیاہے ،72فیصد لوگوں کا مانناہے کہ کے پی کے حکومت اچھا کام کر ہی ہے ۔ سندھ حکومت کی کارکردگی پر54 فیصد اور بلوچستان حکومت کی کارکردگی کو 48 فیصد لوگوں نے سراہا ۔
سروے کے مطابق 59 فیصد لوگوں کو پاناما پیپرز کے بارے میں کچھ معلوم نہیں، 26 فیصد لوگ پاناما لیکس کی مکمل تحقیقات چاہتے ہیں جبکہ38 فیصد کسی حد تک پاناما معاملے میں دلچسپی رکھتے ہیں ۔اس وقت کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف 85فیصد مقبول رہے

 

 

Share this article

Leave a comment