Saturday, 30 November 2024


تعلیم یا فتہ قومیں ہر میدان میں ترقی کر تی ہیں

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی) ادارہ تبلیغ و تعلیمات اسلامی کے تحت مقامی ہال میں منعقدہ تعلیم و تربیتی نشست سے خطاب کے دوران مولانا محمد عون نقوی نے کہا کہ تعلیمی شعور کو اجاگر کر کے ترقی کی راہ پر گامزن ہوا جاسکتا ہے۔

اسکے لیئے حکومت اور فلاحی اداروں کو انتھک محنت اور جدوجہد کرنا ہوگی ،تاکہ ہمارا شمار بھی ترقی یافتہ قوموں میں ہوسکے اور ہمارے نوجوان بھی دوسروں کی طرح معاشرے کی درستگی اور امن کے قیام کیلئے کام کرسکیں۔

نشست سے سید لخت حسنین زیدی ،قاری غلام قاسم،حافظ سخاوت حسین حیدری اور اختر علی راجپوت نے بھی خطاب کیا اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جو قومیں تعلیم یافتہ ہوتی ہیں وہ ہر میدان میں ترقی کرتی ہیں لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی

 

Share this article

Leave a comment