Saturday, 30 November 2024


این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ پیڑولیم اسٹڈیزمیں ایکسی لینسی سینٹرکا قیام

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ پیڑولیم اسٹڈیز میں حکومت پاکستان کی وزارت ترقیات و ریفارم کے زیر نگرانی پاک ناروے انسٹی ٹیوشنل کو آپریشن پروگرام کے تحت ایکسی لینسی سینٹر قائم کیا گیا ہے ۔ ایکسی لینسی سینٹر کے قیام میں ناروے کی یونیورسٹی ا نجینئرنگ و ٹیکنالوجی نے تعاون کیا ہے۔ سینٹر کے قیام کے سلسلہ میں این ای ڈی یونیورسٹی میں سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں پاکستان میں ناروے کے سفیر نے بحیثیت مہمان خصوصی شر کت کی۔

 

کراچی میں اعزازی قونصل جنرل محمد مونس ، وائس چانسلر پروفیسر محمد افضال حق،این ای ڈی یونیورسٹی کے ڈین پروفیسر سروش حشمت لودی ، ، این ای ڈی پیٹرولیم ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پروفیسر عابد مرتضیٰ خان، ڈاکڑ خالد عزیز، مسعود ایچ سہیل، پلاننگ کمیشن آف پاکستان پاکستان پیٹرولیم انڈسٹری، این ای ڈی یونیورسٹی فیکلٹی کے ارکان، ناروے کی یونیورسٹیٖ انجینئرنگ و ٹیکنالوجی کے پروفیسر ز اور دیگر نے شر کت کی ۔

 

وائس چانسلر این ای ڈ ی یو نیورسٹی نے اس موقع پر ایکسی لینس سینٹر کے قیام کو خوش آئند قرار دیا انھوں نے کہا کہ اس سے شعبہ پیٹرولیم کو بہتر بنانے اور این ای ڈی یونیورسٹی میں پیٹرولیم کے تعلیم کو جد ید تقاضو ں سے ہم آہنگ کر نے میں مدد ملے گی ۔ پروفیسر سروش حشمت لودی نے کہا کہ سینٹر کے قیام سے نہ صرف پاکستان بلکہ ریجن کے دیگر ممالک کے اساتذہ اور طلبہ بھی مستفید ہوں سکیں گے ۔

 

Share this article

Leave a comment