Saturday, 30 November 2024


تلور کے شکاریوں کے اعتراض پر روٹ تبدیل

 

ایمزٹی وی(ملتان)ابو ظہبی سے تلور کاشکار کرنے کے لیے پاکستان آنے والے شکاریوں کے اعتراض کے بعد چولستان جیپ ریلی میں شامل ضلع رحیم یارخان کا 100 کلومیٹر کا روٹ تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریلی کے ابتدا میں جس روٹ کا نقشہ فراہم کیا گیا تھا اس میں 100 کلومیٹر کا صحرائی علاقہ بھی شامل تھا لیکن کچھ روز قبل اسے ریس سے نکال دیا گیا، جبکہ نیا نقشہ اب تک فراہم نہیں کیا گیا۔ریس ٹریک میں دو سرکلر روٹ شامل تھے،پہلا 240 کلومیٹر کا روٹ، جس میں 100 کلومیٹر کا ضلع رحیم یار خان اور 140 کلومیٹر ضلع بہاولپور کا علاقہ شامل تھا، جبکہ دوسرا روٹ 253 کلومیٹر کا تھا، جس میں 56 کلومیٹر کا علاقہ بہاولنگر جبکہ 197 کلومیٹر کا روٹ بہاولپور سے گزرنا تھا۔امیدوار نے بتایا کہ 'ضلع رحیم یار خان سے گزرنے والا 100 کلومیٹر کا ٹریک تبدیل کیا گیا ہے اور سرکلر کو 210 کلومیٹر تک محدود کردیا گیا ہے جو مکمل طور پر بہاولپور سے گزرے گا۔
 
ذرائع کا کہنا تھا کہ ابو ظہبی سے آنے والے تلور کے شکاریوں کی جانب سے اٹھائے جانے والے اعتراض کے بعد مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ریلی کے منتظمین کی ایک ٹیم کو روٹ کا سروے کرتا ہوا دیکھنے کے بعد شکاریوں نے حکام سے رابطہ کیا تھا۔جس کے بعد ریلی کا یہ ٹریک ابو ظہبی کے شکاریوں کو الاٹ کیے گئے علاقے سے منتقل کردیا گیا۔

 

Share this article

Leave a comment