Friday, 29 November 2024


پابند ی کے باوجود ٹرمپ کو دعوت کس نے دی؟؟؟

 

ایمزٹی وی(واشنگٹن)عراقی وزیراعظم حیدرالعابدی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان فون پر بات چیت کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس دوران عراقی صدر نے زور دیا کہ عراق کو ان 7 ممالک کی فہرست سے نکالا جائے جن کے شہریوں کو حال ہی میں ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے امریکا داخلے سے روکنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے۔
 
عراقی وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم حیدرالعابدی نے امریکی صدر سے فون پر بات چیت کے دوران کہا کہ وہ اپنے فیصلے پر نظرثانی کریں کیوں کہ امریکا کا سفر کرنا عراقی شہریوں کا حق ہے اس لئے ایگزیکٹو آرڈر میں شامل عراق کا نام نکالا جائے۔ وزیراعظم ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے وزارت خارجہ سے بات کریں گے اور مسئلے کا حل نکالنے کی کوشش کریں گے۔

عراقی وزیراعظم نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے جاری حالیہ ایگزیکٹو آرڈر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عراق اور دیگر ممالک پر لگائی گئی پابندی شدت پسندی کے خلاف امریکا کے ساتھ مل کر جنگ لڑنے والے ممالک کو سزا دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے امریکا سے تعاون مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا اور امریکی صدر کو دورہ عراق کی دعوت بھی دی ۔
 

 

 

Share this article

Leave a comment