ایمز ٹی وی (تجارت) منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے فنڈنگ روکنے کیلئے نئے ہائی ٹیک ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔اب قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے فنانشیل انٹیلی جنس تیز تر ہو گی۔
مرکزی بینک اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کا جدید ترین سافٹ ویر منی لانڈرنگ کیسزکو پہلے کے مقابلے تیزی سے پکڑے گا۔
اعلامیے کے مطابق ڈیٹا سینٹر کے تحت ،بینکس ، ایکسچینج کمپنیوں اور دیگرذرائع سے رقم کی منتقلی پر گہری نظر رکھی جائے گی۔ پہلے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گرد فنڈنگ کی نگرانی کا نظام خود کار نہیں تھا اور یہ کام کافی سست رو تھا۔
اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ امید ہے ڈیٹا سینٹر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اچھی انٹیلی جنس فراہم کرے گا۔ اب منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں سے کام یاب تحقیقات ہو سکیں گی۔