Saturday, 30 November 2024


خود کش دھماکے کی مذمت اور شہدا مال روڈ سے اظہار یکجہتی

 

ایمز ٹی وی(لاہور) مسلم لیگ ٹریڈرز ونگ نواز کے مرکزی رہنما مرزا یونس بیگ نے لاہور مال روڈ پر ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے
ملک دشمن قوتوں کو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی طرف بڑھتے ہوئے قدم ہضم نہیں ہو رہے ،ملک دشمن طاقتوں کے آلہ کار بنے ہوئے دہشت گردوں اور ان کے سر پرستوؓں کے خلاف قوم متحد ہے ،پولیس کے جرآت مند اور بہادر آفسروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر قوم کی نظروں میں پورے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو سرخرو کر دیا ہے ،آج (منگل کو )پورے لاہور کے تاجر خود کش دھماکے کی مذمت اور شہدا مال روڈ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے مارکیٹیں اور اپنے کاروبار بند رکھیں گے ۔
مسلم لیگ نواز ٹریڈرز ونگ کے مرکزی رہنما مرزا یونس بیگ نے گنگا رام ہسپتال میں مال روڈ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ روکنے کے لئے منظم سازشوں اور منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دیں ہیں اور بہ حیثیت قوم ہم دہشت گردی سے نمٹنا جانتے ہیں اور لاہور دھماکے نے پوری قوم کو ایک کردیا ہے۔مرزا یونس بیگ کا کہنا تھا کہ قوم کی سلامتی اور ملکی تحفظ کے لئے
بزنس مین اور تاجر کمیونٹی نے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور اب بھی قربانیاں دیتے رہیں گے ،لاہور کی تاجر برادری مال روڈ پر ہونے والے بزدلانہ دھماکے کے خلاف اور شہدا سے اظہار یکجہتی کے لئے تمام مارکیٹیں اور کاروباری مراکز بند رکھیں گے جبکہ شہدا کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔

 

Share this article

Leave a comment