Friday, 29 November 2024


پاکستان بھر میں آپریشن غازی کے نام سے حملوں کا نیا سلسلہ شروع

 

ایمز ٹی وی(خانیوال) انسداد دہشتگردی فورس نے جہانیاں کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت الاحرار کے 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی )کو خفیہ اطلاع ملی کہ جماعت الاحرار کے 9 سے 10 دہشتگرد حساس مقامات پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس پر سی ٹی ڈی نے فوری طور پر مبینہ دہشتگردوں کی کمین گاہ پر چھاپہ مارا ۔ چھاپہ پڑنے پر مبینہ دہشتگردوں نے فائرنگ کردی جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں 6 دہشتگردمارے گئے جبکہ تین سے چار دہشتگرد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ہوا ہے جبکہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ پیر کے روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی جبکہ اس جماعت نے پاکستان بھر میں آپریشن غازی کے نام سے حملوں کا نیا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان بھی کیا تھا

 

Share this article

Leave a comment