ایمز ٹی وی(تجارت) چینی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے میں دلچسپی کا اظہارکیا ہے ،چین کے سرمایہ کار پاکستان میں صنعتی پارک قائم کرنے ،بجلی گھروں اورمختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں کیونکہ وہ اسے کاروبار اورسرمایہ کاری کیلئے وسیع مواقع کی منڈی تصور کرتے ہیں۔یہ بات انٹرنیشنل گرین اکانومی ایسوسی ایشن آف چائنہ کے چیئرمین ڈینگ جی ہی نے اسلام آباد میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
ڈینگ جی ہی نے کہاکہ ان کی ایسوسی ایشن پہلے ہی پاکستان میں منڈی کا جائزہ لینے اور سرمایہ کاری کے لئے مواقع تلاش کرنے کیلئے تین وفود بھیج چکی ہے۔اپنے خطبہ استقبالیہ میں آئی سی سی آئی کے صدر خالد اقبال ملک نے کہاکہ پاکستان کانجی شعبہ سی پیک کے تاریخی منصوبے کے تحت چین کے ساتھ مشترکہ منصوبوں میں گہری دلچسپی رکھتا ہے۔