Friday, 29 November 2024


شہر قائد میں جاری ترقیاتی کام موت کی وجہ بن گیا

 

ایمزٹی وی(کراچی) کراچی کی شاہراہیں خطرناک ہو گئیں ۔ترقیاتی کاموں کے باعث جہاں لوگوں کا منٹوں کا سفر گھنٹوں پر پہنچ چکا ہے وہیں یہ شاہراہیں حادثات میں بھی اضافہ کررہی ہیں ۔
پولیس سرجن کراچی کے مطابق گزشتہ ایک سال میں 2800 افراد شاہراہوں پر ہونے والے مختلف حادثات کا شکار ہوئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ماہرین کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں پہلے نمبر پر موٹرسائیکل سوار افراد اوردوسرے نمبر پر رکشے والےشامل ہیں جو احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے کے باعث بعض اوقات زندگی بھرکے لئے محتاج یا پھر زندگی سے ہی محروم ہو جاتے ہیں۔
جامعہ کراچی میں ہونے والی حالیہ تحقیق کے مطابق کراچی میں سالانہ 30 سے 35 ہزار ٹریفک حادثات ہوتے ہیں جن میں سے 35 فیصد کی وجہ خستہ حال سڑکیں ہیں۔
کراچی میں عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اہم شاہراہوں کی ازسرنو تعمیر کا کام تو جاری ہے لیکن خستہ حال سڑکوں اور ترقیاتی کاموں کے باعث ٹریفک حادثات میں بھی اضا فہ ہو گیا ہے۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ حکومت ترقیاتی کام جلد از جلد مکمل کرے تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جاسکے۔
 

 

Share this article

Leave a comment