Friday, 29 November 2024


واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے حالیہ دہشت گردی کے واقعات کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو آہنی ہاتھوں سے کچلا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا، لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام عناصر کی نشاندہی ہو چکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور اور پشاور دھماکوں میں ملوث تمام افراد کی نشاندہی ہو چکی ہے۔ دھماکوں کے بعد ہونے والے اجلاسوں میں سول و فوجی قیادت نے متفقہ اور مضبوط عزم ظاہر کیا ہے کہ معصوموں کو نشانہ بنانے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے غیر ممالک میں ہیڈ کوارٹرز اور ٹریننگ سنٹر قائم کر لئے ہیں اور پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو اکثر بطور سہولت کار استعمال کیا جاتا ہے۔ دہشت گردوں نے امن و امان کی بہتر صورتحال کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے جبکہ غیر ملکی طاقتیں اور ان کی انٹیلی جنس ایجنسیاں بھی اس میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعات میں ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کوئی سفارتی یا دیگر مصالحتوں کو آڑے نہیں آنے دیا جائے گا۔
 

 

Share this article

Leave a comment