Friday, 29 November 2024


پولیس گیری نےاورنگی ٹاﺅن کو کشمیر بنا دیا

 

ایمز ٹی وی(کراچی ) اورنگی ٹاﺅن کے علاقے اسلام چوک میں شہریوں کی جانب سے ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے باعث پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ اس دوران پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 مظاہرین زخمی ہوگئے ۔ مظاہرین منتشر نہ ہوئے تو پولیس نے دروازہ توڑ آپریشن شروع کردیا اور چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے متعدد لوگوں کو گھروں میں گھس کر گرفتار کرلیا۔
اورنگی ٹاﺅن کے علاقے اسلا م چوک میں روز بروز ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا ۔ پولیس کی جانب سے ڈکیتیاں کم کرانے کی بجائے شہریوں پر طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا گیا ۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جبکہ ہوائی فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں 3 مظاہرین زخمی ہو گئے لیکن پولیس کے اس اقدام نے مظاہرین کو مزید مشتعل کر دیا اور وہ ڈٹ گئے۔ پولیس کی جانب سے فائر ہوتے رہے تو مظاہرین کی جانب سے بھی پتھراو¿ جاری رہا۔بات بڑھی تو پولیس نے مزید نفری طلب کر لی۔ صورتحال پر قابو پانے کیلئے کچھ دیر بعد رینجرز بھی علاقے میں پہنچ گئی۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان دو گھنٹے تک آنکھ مچولی چلتی رہی۔ آخرکار مظاہرین کو پسپا ہونا پڑا لیکن جونہی مظاہرین پسپا ہوئے پولیس کی جانب سے کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا جس کے بعد مظاہرین نے ایک بار پھر گرفتاریوں کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ ان مظاہرین کو بھی پولیس کی مار کھانی پڑی۔
مسلسل بڑھتے پولیس تشدد سے تنگ مظاہرین پولیس گردی سے بچنے کیلئے گھروں میں گھس گئے۔ لیکن پولیس نے گھروں تک ان کا تعاقب کیا اور پولیس اہلکار کئی گھروں کے دروازے توڑ کر زبردستی اندر گھس گئے، سرچ وارنٹ یا کسی بھی اخلاقی و قانونی جواز کے بغیر تلاشی لی اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا جن میں بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کی جانب سے زیرحراست افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔
اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے پکڑ دھکڑ کے دوران طلبہ کو بھی نہ چھوڑا۔ کوچنگ سینٹر میں پڑھنے کے لئے آنے والے فرسٹ ایئر کے کئی طلبہ کو بھی گرفتار کر لیا

 

Share this article

Leave a comment