Friday, 29 November 2024


وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور

ایمز ٹی وی(لاہور) وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز تعینات کرنے کی سمری منظور کر لی ۔رینجرز کو پنجاب میں 60روز کیلئے اختیارات دیے جائیں گے۔ وفاقی حکومت نے صوبہ پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی ہے ، رینجرز کو پنجاب میں مکمل اختیارات ہونگے تاہم رینجرز ہوم ڈیپارٹمنٹ کے تحت کام کریگی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو پنجاب میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کے احکامات پر ہی کارروائی کی اجازت ہو گی جبکہ انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت کارروائی کا اختیار بھی دیا گیا ہے

Share this article

Leave a comment