Saturday, 30 November 2024


افغانستان کی عوام کے تحفظ کے لیےہر ممکن اقدامات کریں گے،مودی

 ایمز ٹی وی(لاہور) وزیراعظم مودی نے افغان صدر اشرف غنی کے پیغام کے جواب میں یقین دلایا کہ بھارت افغانستان میں کسی بھی ملک کی طرف سے حملے کو بھارت پر حملہ تصور کرے گا اور افغانستان کے عوام کے تحفظ اور ان کی سلامتی کیلئے ہر ممکن حد تک اقدامات کرے گا۔ ایک بھارتی ٹی وی نے اس سلسلے میں اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارت میں افغانستان کے سفیر ڈاکٹر شائدہ ابدالی نے نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ہنگامی طورپر ملاقات کی اور انہیں پاکستان کی طرف سے افغانستان کے اندر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پرحملوں کی آڑ میں مبینہ طور پر شہریوں کی ہلاکت کے حوالے سے صدر اشرف غنی کا خصوصی پیغام دیا۔ بھارتی وزیراعظم ہاﺅس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کی روشنی میں بتایا گیا کہ وزیراعظم مودی نے صدر اشرف غنی کو اپنے جوابی پیغام میں کہا ہے کہ بھارت کے دورے پر آئے امریکی کانگریس کے اراکین کو خطے میں کسی بھی ملک پر بیرونی جارحیت کے خطرناک اثرات سے آگاہ کیا جائے گا 

Share this article

Leave a comment