Friday, 29 November 2024


بلڈنگ فراڈ کیس میں ڈی جی نادرا گرفتار

 

ایمز ٹی وی(تجارت) بلڈ نگ فراڈ کیس میں ڈی جی نادرا طاہر اکرم کو گرفتار کرلیا گیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق عدالت نے بلڈ نگ فراڈ کیس میں طاہر اکرم کی ضماعت کی درخواست مسترد کردی جس پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔طاہر اکرم کو کل ریمانڈ کے لیے پیش کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ نادر ا نے اسلام آباد کے علاقے میلوڈی مارکیٹ میں ایک بلڈنگ کرائے پر لی تھی جو کہ ابھی تک استعمال میں نہیں آئی اور یہ سارا پیسہ ضائع ہو گیا ۔اس بات پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نوٹس لیا تھا اور اس کیس کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا تھا ۔انکوائری کے دوران کرپشن اور بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا تھا ۔

 

Share this article

Leave a comment