ایمز ٹی وی (تعلیم /اسلام آباد ) ضلع راولپنڈی میں ایجوکیٹر زکی بھرتی کے دوران میرٹ لسٹ تیار کرنے کے دوران گھپلے سامنے آئے ہیں جس پر امیدوارسراپا احتجاج بن گئے۔
حاصل شدہ نمبر کم لکھ کر امیدواروں کا میرٹ تبدیل کیا جاتا ہے اورکچھ افراد کو میرٹ پر اوپر لائےجانے کا انکشاف ہوا ہے۔
گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول بھاٹہ کی لسٹ میں ایک امیدوار مریم احمد کو حاصل شدہ نمبروں کو جمع کرتے ہوئے کم رکھ کر میرٹ پر پیچھے کر دیا گیا اور اس کو نوکری سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔
مریم کے والدین کو گزشتہ روز اس بات کا علم ہوا تو انہوں نے متعلقہ اداروں سے بات کی جس پر انہوں نے کہا کہ نمبر جمع کرتے ہوئے غلطی ہوئی ہوگئی ہے امیدوار کے کل نمبر54.518 بنتے ہیں۔
دی گئی مگرلسٹ کے مطابق اس کو جمع کر کے38.852 ظاہر کر کے میرٹ میں آخری نمبر پر ڈال دیا گیا۔ امیدوار کے والدین نے وزیراعلیٰ، وزیر تعلیم اور اعلیٰ حکام وضلعی انتظامیہ سےمطالبہ کیا ہے کہ وہ اس زیادتی کا فوری نوٹس لے کر میرٹ کے مطابق نوکری دی جائے ۔