Friday, 29 November 2024


پاکستان ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں،رانا ثنا اللہ

 

ایمز ٹی وی(لاہور) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب آج پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کی حتمی منظوری دیں گے، دہشتگرد پی ایس ایل کے فائنل کو سبوتاژ کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں لیکن ہم یہ واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل کھیلنے والے کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس اداروں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد پر سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔ دہشتگرد وں کو پتا ہے کہ اگر پی ایس ایل کا فائنل لاہور میں ہوگیا تو یہاں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے کھل جائیں گے جبکہ اس سے پاکستان کا نام بہتر ہوگا اس لیے وہ پی ایس ایل کو سبوتاژ کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔
فوجی عدالتوں میں توسیع ، پیپلز پارٹی نے 4مارچ کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کر لی
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت آج پھر اجلاس ہوگا جس میں انہیں تجاویز پیش کی جائیں گی جبکہ وزیر اعلیٰ کی پی سی بی کے نمائندوں سے بھی ملاقات ہوگی جس کے بعد وہ پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے حتمی منظوری دیں گے۔
رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل کیلئے بھرپور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی ، میچ سے پہلے اور میچ کے دوران ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جائے گی جبکہ کرکٹرز کی سیکیورٹی وزیر اعظم کے برابر ہوگی

 

Share this article

Leave a comment