Saturday, 30 November 2024


گرلز کالج میں عالمی یوم اسکاﺅٹس کا انعقاد

 

ایمز ٹی وی (تعلیم /کراچی ) اسکائوٹ تحریک کے بانی لارڈ بیڈن پاول کے 160ویں یوم پیدائش پر سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام’’ عالمی یوم اسکائوٹس‘‘ کے سلسلے میں سندھ بھر میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ۔ صوبائی ہیڈ کوارٹرز پر پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ سندھ بوائے اسکائوٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن جسٹس (ر) حسن فیروز نےپرچم کشائی کی جس کے بعد اسکائوٹس نے اسکائوٹ وعدہ پڑھا اور بیڈن پاول کی شخصیت کے حوالے سے تقاریر کیں

 

تقریب سے ڈیولپمنٹ اینڈ میڈیا کوآرڈینٹر فرقان احمد یوسفی، ریسکیو کمشنر طاہر شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ خاتون پاکستان گرلز کالج میں اسکائوٹ کو ئز منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس (ر) حسن فیروز نے کہا کہ بانی اسکائوٹ تحریک کے یوم پیدائش پر پاکستان کوئز سوسائٹی کے تعاون سے منعقدہ تقریب قابل ستائش ہے ۔ جبکہ تقریب سے جاوید رضا اور کالج پرنسپل نے بھی خطاب کیا علاوہ ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج لیاری میں منعقدہ تقریب میں ڈی جی کالجز ڈاکٹر ناصر انصار، صوبائی سیکرٹری اختر میر، عبد الباسط انور بھٹی نے بھی شرکت کی جبکہ روز سوسائٹی کے زیر اہتمام بھی مختلف تقاریب کا انعقاد کیاگیا ۔

دریں اثناء کے پی ٹی اسکائوٹس کے زیر اہتمام منوڑہ میں منعقدہ سیمینار سے عبد الحئی خان ، آصف اسلام اور صادق جعفری نے خطاب کیا جبکہ حیدر آباد میں ڈائریکٹر ایجوکیشن سید رسول بخش شاہ نے تقریب کی صدارت کی۔

 

Share this article

Leave a comment