Friday, 29 November 2024


فاٹا کی ہٹ دھرمی سے 27 ملین ڈالرز کی امدادڈوبنے کا خدشہ

 

ایمز ٹی وی (بزنس)ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے 27 ملین ڈالرز کی امداد ڈوبنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ، ورلڈبینک نے گورنر خیبر پختونخوا کو معاملہ کے فوری حل کرنے کے لیے ہنگامی مراسلہ لکھ دیا۔ورلڈ بینک کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ فاٹا میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون ستمبر 2016 ء سے سرد خانے میں ڈالے گئے ہیں۔

 

مراسلے کے مطابق پی سی ون اس ماہ کے آخر تک منظور کرنے کے لیے گورنراپنا کردار ادا کریں،بصورت دیگر امدادی رقم کسی اور مقصد کیلئے رکھی جائے گی یا ڈونرز کو واپس کر دی جائے گی، ان پروجیکٹس کے ملازمین کو پچھلے10 ماہ سے تنخواہ کی ادائیگی بھی نہیں ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری فاٹا منظورنظر افراد کو بھرتی کرانا چاہتے ہیں،عالمی بینک کے پروجیکٹس کے 120 ملازمین کو بغیر کسی وجہ اور پیشگی نوٹس کے فارغ کیا گیا، نکالے گئے ملازمین کے پاس مارچ 2017 تک تقرری کے معاہدے موجود تھے جس پر پشاور ہائیکورٹ نےفاٹا سیکریٹریٹ سے جواب مانگ لیا ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment