Friday, 29 November 2024


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیکنگ مصنوعات کی بڑھتی ضرورت

 

ایمز ٹی وی (بزنس)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سال 2017 کی پہلی لسٹنگ ہوگئی، روشن پیکیجز نے اپنے حصص کاروبار کے لئے پیش کردیئے۔پاکستانی معیشت جیسے جیسے ترقی کررہی ہے ، پیکنگ مصنوعات کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

روشن پیکیجز نے اپنی پیداواری صلاحیت بڑھا نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لئے رقم پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کمپنی کے 30 فیصد حصص 86 روپے 25 پیسے میں فروخت کرکے حاصل کی گئی۔

کمپنی کے شیئرز میں کاروبار کا آغاز روشن پیکیجز کے سی ای او طیب قریشی نے اسٹاک ایکسچینج کی روایتی گھنٹہ بجا کر کیا۔

اس موقع پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر ہارون عسکری نے کہا ہے کہ مارکیٹ میں نئی کمپنی کی لسٹنگ خوش آئند ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا ۔حکومت پاکستان کی کوشش ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں نئی کمپنیز لسٹ ہوں کیونکہ یہ ملک کا فارمل سیکٹر ہے جو حکومت کی ٹیکس آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے اور عوام کو سرمایہ کاری کا موقع بھی فراہم کرتا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment