Friday, 29 November 2024


قومی ٹیم تین بار بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اب بنگلہ دیش کی باری ہے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) لاہور میں پاکستان سپرلیگ کے کامیاب انعقاد کی صورت میں امکان ہے کہ اس سال کے آخر میں بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اس سیریز سے قبل بنگلہ دیش سیکیورٹی صورتحال پر اطمینان کرنا چاہتا ہے۔2009سے پاکستان میں غیر ملکی ٹیمیں آنے سے گریز کررہی ہیں۔دو سال پہلے زمبابوے کی ٹیم ون ڈے اور ٹی 20سیریز کھیلنے پاکستان آئی تھی۔ پاکستان سپر لیگ فائنل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت بدستور سوالیہ نشان بنی ہوئی ہے۔منتظمین ابھی تک یہ بتانے سے گریز کررہے ہیں کہ کون کون سے غیر ملکی لاہور کے لئے سفر کریں گے۔
بنگلہ دیش حکومت کی جانب سے انٹیلی جنس اور ویجلینس کے دو افسران بھی لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل دیکھنے اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے لاہور پہنچ رہے ہیں۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے دسمبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ بھارت کی جگہ بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان بلا کر سیریز کھیلنا چاہتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جولائی میں بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی۔
لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش بورڈ کو تجویز دی ہے کہ اگر وہ رضامندی ظاہر کریں تو بنگلہ دیش ٹیم پاکستان کا دورہ کرے جس میں ٹیسٹ،ون ڈے اور ٹی 20 میچ شامل ہوں گے۔پی سی بی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم تین بار بنگلہ دیش کا دورہ کرچکی ہے اس لئے اب بنگلہ دیش پاکستان کا دورہ کرے۔ بنگلہ دیشی سیکورٹی وفد نے سیکورٹی وفد کلیئرنس دیدی تو دسمبر میں دونوں ٹیموں کے درمیان مکمل سیریز ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment