Saturday, 30 November 2024


گاڑیوں پر پلاسٹک شیٹس نصب کرنے کا حکم

 

ایمز ٹی وی(لاہور) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے سکیورٹی اقدامات کے پیش نظر عدالت عالیہ کی عمارت میں نصب تمام کھڑکیوں، دروازوں، ججز اور ملازمین کی گاڑیوں کے شیشوں میں پلاسٹک شیٹس نصب کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔
چیف جسٹس کی طرف سے یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا گیا ہے، ہائیکورٹ انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کی عمارت میں نصب تمام کھڑکیوں اور دروازوں کے شیشوں کے ساتھ پلاسٹک شیٹس جبکہ ججز اور سٹاف کی تمام گاڑیوں کے شیشوں کے ساتھ بھی پلاسٹک شیٹس لگائی جائیں گی ، ذرائع کے مطابق پلاسٹک شیٹس ممکنہ دھماکے کی صورت شیشے کے نقصان سے بچنے کے لئے لگائی جا رہی ہیں اور اس حوالے سے شیشوں کے ساتھ پلاسٹک شیٹس لگانے کے لئے نجی فرموں سے رابطہ کر لیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ سکیورٹی عطاءالرحمن پورے عمل کی نگرانی کریں گے ، ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ ملازمین اور ججز کو مکمل تحفظ شدہ ماحول فراہم کرنا چاہتے ہیں

 

Share this article

Leave a comment