Friday, 29 November 2024


میٹرک کے امتحانات سے قبل تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

 

ایمزٹی وی (تعلیم /بہاولپور) تعلیمی بورڈ بہاولپورکے زیر اہتمام یکم مارچ سے شروع ہونیوالے سالانہ امتحان میٹرک 2017ء کو صاف شفاف اور فول پروف بنانے بارے مختلف اقدامات اور ہدایات کو امتحانی انسپکٹرز تک پہنچانے کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا ۔

جس میں میں ضلع بہاولپور سے تعلق رکھنے والے موبائل انسپکٹر ز اور اسپیشل اسکواڈ ممبران اور ڈسٹری بیوٹر ز نے شرکت کی۔ چیئرمین تعلیمی بورڈ بہاولپور پروفیسر رانا مسعود اخترنے انسپکٹر ز کو تاکید کی کہ سکیورٹی پر نظر رکھی جائے اور کوئی موبائل انسپکٹر امتحانی مرکز میں اپنا سیل فون لے کر نہیں جائیگا۔

امتحانی مراکز کے ارد گرد دفعہ 144نافذ ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ بہاولپور بورڈ کے تینوں اضلاع میں 218امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ میٹرک پارٹI-(9th) اور پارٹII-(10th) کے کل امیدوارن کی تعداد 164491ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment