Friday, 29 November 2024


انٹرمیڈیٹ،ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

 

ایمز ٹی وی(تعلیم / کراچی)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس ریگولر، آرٹس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔
محمد عمران خان چشتی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان امتحانات میں 19677امیدوار شریک ہوئے.
جس میں سے 8874امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.09فیصد رہا، آئندہ ہفتے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے تمام نتائج مکمل کرلئے جائیں گے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر گروپ میں 13674 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی .
جبکہ 12986 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جس میں سے 5645 امیدوار کامیاب ہوئے اس طرح کامیابی کا تناسب 43.47فیصد رہا۔
ان امتحانات میں 3امیدوار اے گریڈ، 41بی گریڈ، 710سی گریڈ، 4101ڈی گریڈ اور 790ای گریڈ میں کامیاب قرار پائے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے بتایا کہ آرٹس ریگولر کے امتحانات میں 3671امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 3486امیدوارامتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1452امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جبکہ کامیابی کا تناسب 41.65فیصد رہا۔
ان امتحانات میں دو امیدوار اے گریڈ، 39بی گریڈ، 317سی گریڈ، 914 ڈی گریڈ اور 180ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات میں 3397امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی.
جبکہ 3205امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 1777امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 55.44 فیصد رہا.
ان امتحانات میںدو ا میدوار اے گریڈ، 67بی گریڈ، 448 سی گریڈ، 1060 ڈی گریڈ، 185ای گریڈ میں کامیاب ہوئے جبکہ 15امیدوار پاس قرار پائے۔

 

 

Share this article

Leave a comment