Saturday, 30 November 2024


ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت

 

ایمز ٹی وی(کراچی) کراچی کی احتساب عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنس میں ملزم مسعود حیدر جعفری کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی مکمل کرنے کے لیےنیب کو جبکہ ملزم اطہر حسین کے وکیل کو بریت کی درخواست پردلائل دینےکے لیے مہلت دیدی گئی۔
کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیرپیٹرولیم ڈاکٹر عاصم کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہوئی۔462 ارب روپے کی کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم، اطہر حسین، اعجاز چوہدری اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزم اعجاز چوہدری کو حاضری سے استثنیٰ دیتے ہوئے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کردی ۔
اس موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں تاہم انصاف کی فراہمی کے لیے عدالتی اصلاحات بھی ضروری ہیں۔
دوسری طرف 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں ڈاکٹر عاصم کے وکیل کے پیش نہ ہونے پر سماعت 18 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔
ڈاکٹر عاصم کے وکیل انور منصور طبیعت ناساز ہونے کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔
 
 

 

Share this article

Leave a comment