Friday, 29 November 2024


ہم سستی بجلی پیدا کرنے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)داسو پن بجلی منصوبے کے تعمیراتی کام کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم سستی بجلی پیدا کرنے کے نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں، داسو اور دیا مر بھاشا ڈیم پر کام شروع ہو رہا ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے کے لئے عالمی بینک 58 کروڑ ڈالرز فراہم کرے گا، دیا مر بھاشا ڈیم کی تکمیل کے بعد داسو کی صلاحیت دو گنا ہو جائے گی اور ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں توانائی کی صورتحال بہتر اور یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ حکومت کی مثبت پالیسیوں اور اقدامات کے بہترین نتائج تسلسل کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں، حکومت نے 2018 تک ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے اور طویل عرصے کے بعد بجلی کی پیداوار کے ایک بہت بڑے منصوبے کا افتتاح بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
چئیرمین واپڈا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے پہلے حصے پر 4 ارب 20 کروڑ ڈالرز کی لاگت آئے گی اور یہ مرحلہ 2021 کے آخر میں مکمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ منصبوے کے پہلے مرحلے سے 2 ہزار 160 میگا واٹ قومی نظام میں شامل ہو گی جب کہ منصوبے کی تکمیل سے مجموعی طور پر 4 ہزار 320 میگا واٹ بجلی قومی نظام میں شامل ہوگی۔

 

Share this article

Leave a comment