Friday, 29 November 2024


مشرق اور مغرب میں ایک دشمن " بھارت"

 

ایمزٹی وی(سیالکوٹ)سیالکوٹ میں بار کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ہمسائیوں کےساتھ امن سے رہنا چاہتے ہیں،لیکن ہماری اس کوشش کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے افواج پاکستان پوری طاقت کے ساتھ دشمن کو جواب دینے اور مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔ ہماری فوج ہر محاذ پر جواب دینے کی طاقت رکھتی ہے۔
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ مشرق اور مغرب میں ہمارا ایک ہی دشمن ہے اور وہ بھارت ہے۔ بھارت ہماری مغربی اور مشرقی سرحدوں پر دہشت گردوں کی معاونت کررہا ہے اور افغانستان کوبھی ہمارے خلاف استعمال کررہا ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ جن لوگوں نے آج ہم پر بندوقیں تانی ہیں، 25 سال قبل ان لوگوں کو بندوقیں ریاست نے تھمائی تھیں، اس وقت ریاست کے مقاصد جو بھی تھے لیکن کسی نے نہیں سوچا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی آئے گا کہ یہ لوگ ہمارے مخالف ہوں گے اور یہ بندوقیں ہم پر ہی تانی جائیں گی اور یہ بھی علم نہیں تھا کہ ان لوگوں کو سزائیں دینے کے لئے قانون سازی کی جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ جب ہمیں ضرورت پڑتی ہے تو فوجی عدالتیں بناتے ہیں، اسکولوں، دفاتر اور مساجد میں نہتے عوام کو بے گناہ قتل کرنے والے کہاں کہ مسلمان ہیں، میں فوجی عدالتوں کے حق میں ہوں، فوجی عدالتوں کا قیام اس بات کو تسلیم کرنا ہے کہ ہمارا موجودہ نظام تباہ ہوچکا ہے۔

 

Share this article

Leave a comment