Friday, 29 November 2024


آئی ایم ایف کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار آئی ایم ایف کی ٹیم کا پاکستان آنے سے انکار

 

ایمز ٹی وی ( تجارت) آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاکستان آنے سے انکار کردیا ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات اب دبئی میں ہونگے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات اسلام آباد میں طے تھے تاہم آئی ایم ایف کی ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کی بناء پر پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔

وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق اب یہ مذاکرات 28 مارچ سے دبئی میں شروع ہونگے اور پانچ اپریل تک جاری رہیں گے۔ پاکستان کی معاشی ٹیم مذاکرات کیلئے دبئی جائے گی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان یہ مذاکرات آرٹیکل چار کے تحت ہو رہے ہیں جو پوسٹ پروگرام مانیٹرنگ کا حصہ ہیں۔ حکام آئی ایم ایف کو معاشی میدان میں حاصل ہونے والی کامیابیوں اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے آگاہ کرے گی۔

 

Share this article

Leave a comment