Friday, 29 November 2024


بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کا مطالبہ

 

ایمز ٹی وی ( تجارت )چیئرمین لاہور ٹاؤن شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن خلدون جاویدملک نے ملکی تجارتی خسارہ20.2ڈالر کی ریکارڈ سطح پر پہنچنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ برآمدات کم اور درآمدات میں اضافہ سے تجارتی خسارہ مسلسل بڑھ رہا ہے تجارتی خسارہ کم کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔ کیونکہ اس میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے کیونکہ بجلی و گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث اشیاء کی پیداواری لاگت بڑھنے سے قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور مہنگی اشیاء کے باعث بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ میں کمی اور برآمدات کم ہورہی ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹاؤن شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ خلدون جاوید ملک نے کہا کہ تجارتی خسارہ کنٹرول کرنے کیلئے برآمدات میں اضافہ کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں صرف ٹیکسٹائل کے لیے پیکیج سے بھی برآمدات میں اضافہ ممکن نہ ہوسکا اس لیے تمام انڈسٹریز پر پیکیج کا اطلاق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافہ کیلئے تجارتی پالیسی میں مختص اربوں روپے کو استعمال میں لاکر پاکستانی اشیاء کیلئے بیرون ملک منڈیوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ پاکستانی مصنوعات کی نمائش کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوسکے۔

 

Share this article

Leave a comment