Friday, 29 November 2024


سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9 فیصد اضافہ

 

ایمز ٹی وی ( تجارت )سیمنٹ کی مقامی فروخت اور برآمدات کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال 2016۔17 کے پہلے 8 ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ مالی سال کے ابتدائی سات ماہ کے اختتام پر یہ شرح 8 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ سیمنٹ تیار کرنے والی تنظیموں کے مطابق آئندہ پانچ سال کے دوران سیمنٹ کی پیداوار میں28 ملین ٹن اضافہ کی منصوبہ بندی تیار کی گئی ہے جس سے سیمنٹ کی مقامی صنعت کی پیداوار 72 ملین ٹن تک بڑھ جائے گی۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں مالی سال میں جولائی تا فروری 2016۔17 کے دوران سیمنٹ کی فروخت کا حجم 26 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے اور بنیادی ڈھانچے کے تحت بڑے ترقیاتی منصوبوں کے آغازسے سیمنٹ کی مقامی کھپت میں اضافہ ہوا ہے جبکہ تعمیراتی سرگرمیوں کے فروغ کے باعث تعمیرات کے شعبہ سے منسلک میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے قومی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور اقتصادی ترقی کے اہداف کے حصول میں مدد ملے گی۔a

 

Share this article

Leave a comment