Friday, 29 November 2024


خبردار ! درد کی دوائیوں سے جان کا خطرہ

 

ایمز ٹی وی(صحت) سائنسدانوں نے خبردار کیا ہے کہ درد کی دوائیوں کے ساتھ نیند کےلیے گولیاں کھانے والے افراد کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد جو ڈاکٹروں کی بتائی ہوئی ادویہ کے ساتھ نیند کی گولیاں بھی کھاتے ہیں ان کی جان کو دوائی کی زیادہ مقدار ہونے کی وجہ سے خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔
سائنسدانوں نے ڈاکٹروں اور مریضوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ درد سے نجات کےلیے کھائی جانے والی دواؤں کے ساتھ سونے کی گولیاں ہر گز نہ لیں۔
مطالعے کے دوران سائنسدانوں نے 18 سے 64 سال کے ایسے 3 لاکھ افراد کا جائزہ لیا جو 2001 سے 2013 کے درمیان مسلسل درد کُش دوائیں (پین کلر) لیتے رہے تھے۔
معالعے سے معلوم ہوا کہ ایسے مریض جو درد کا علاج کرنے کےلیے پین کلر لیتے تھے ان میں 2001 میں بینزوڈائزوپائن 9 فیصد تھی لیکن 2013 تک اس میں 17 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔
مطالعے کے نگراں ڈاکٹر ایرکسن نے دعویٰ کیا ہے کہ بینزوڈائزوپائن اور پین کلر نہ لینے والے افراد کے اسپتال میں داخل ہونے کے امکانات 15 فیصد تک کم ہوجاتے ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment