Friday, 29 November 2024


چین اور پاکستان کے ما بین تجارتی تعلقات مزید مستحکم

 

ایمز ٹی وی( تجارت)سابق چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا اخلاق احمد نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا چین کے ساتھ تجارتی ومعاشی تعاون کو فروغ دینے کافیصلہ درست ہے اس سے دونوں ممالک کے ما بین دوستانہ و تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہونگے اور پاکستان کے تاجروں صنعتکاروں کو بے حد فائدہ ہو گا اور وہ اپنی تیار کردہ مصنوعات کے ذریعے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما سکیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی بدولت پاک چین اکنامک کاریڈور کی صورت میں بہترین موقع میسر آیا ہے اسے گنوانا نہیں چاہیئے بلکہ معیشت کے استحکام کیلئے اس سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے ایسے مواقع بار بار میسر نہیں آتے ۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ معاشی ترقی ،صنعتوں کے استحکام اورملکی تاجروں صنعتکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے پاک چین اکنامک کاریڈور کا روٹ تبدیل کئے بغیر اسے اصل منصوبہ کے مطابق مکمل کرے۔
انہوں نے ریلوے کے کرایہ میں اضافہ کرنے کی نوید سنانے پر گہر ی تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ کرایہ میں ہرگز اضافہ نہ کیا جائے۔
 

 

Share this article

Leave a comment