Friday, 29 November 2024


ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ

ایمز ٹی وی(صحت) سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی تعداد سے متعلق آئی بی بی ایس سروے مکمل ہو گیا ہے جس کے نتائج اگلے ماہ جاری کیے جائیں گے ۔
5سال قبل کیے گئےسروے میں سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی امکانی تعداد 35سے 42ہزار سامنے آئی تھی جس میں اضافے کا امکان ہے ۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے 1995سے اب تک صوبے میں 11464مریضوں میں ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کی ہے جن میں 6757مریض رجسٹرڈ ہیں اور ان کا علاج کیا جارہا ہے تاہم سروے کےنتائج کے 30ہزار مریضوں کو تلاش کرنا باقی ہے تاکہ صوبے میں ایڈز کو پھیلنے سے روکا جاسکے ۔
ان خیالات کا اظہار سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مینیجر ڈاکٹر یونس چاچڑ نے صحافیوں کےلئے منعقد آگہی سیشن سے خطاب کے دوران کیا۔ سیشن سے ڈاکٹر سکندر اقبال، ڈاکٹر ثاقب شیخ اور ڈاکٹر آفتاب نے بھی خطاب کیا

 

Share this article

Leave a comment