Saturday, 30 November 2024


پنجاب حکومت نے خانہ و مردم شماری کنٹرول سنٹر قائم کر دیا

 

ایمز ٹی وی(لاہور) پنجاب حکومت نے خانہ و مردم شماری کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے کنٹرول سنٹر قائم کر دیا ہے جبکہ عوامی شکایات کے اندراج کیلئے رابطہ نمبر بھی جاری کر دئیے ہیں۔
خانہ و مردم شماری کی سرگرمیوں پر 24 گھنٹے نظر رکھنے کیلئے لاہور میں کنٹرول روم قائم کر دئیے گئے ہیں۔ مردم شماری کمشنر پنجاب عارف انور بلوچ نے کا کہنا ہے کہ لوگ 042-99263182, 99263175 اور 042-99263173 پر رابطہ کر کے کسی بھی قسم کی شکایت درج کرا سکتے ہیں۔
شہری اس کے علاوہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے کنٹرول روم کے نمبر 99213380 اور 0301-8543959 پر رابطہ کر کے بھی شکایات کا اندراج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے تمام ضلعوں کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو مردم شماری میں شفافیت اور صداقت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 8 ڈویژنز میں بھی کنٹرول روم قائم کر دئیے ہیں۔

 

Share this article

Leave a comment