Friday, 29 November 2024


فولڈ ہو جانے والا اسمارٹ فون حقیقت بن کر سامنے آگیا

 

ایمز ٹی وی(مانیٹرنگ ڈیسک) کئی برس کے تجربات کے بعد آخرکار سام سنگ کی جانب سے فولڈ ہوجانے والے اسمارٹ فون بہت جلد حقیقت بن کر سامنے آنے والے ہیں، جنھیں رواں سال متعارف کرا دیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال کے آخر تک اس فون کو تیار کرکے پیش کردیا جائے گا۔
تاہم پہلے اس ڈیوائس کا پروٹوٹائپ ماڈل تیار کیا جائے گا جنھیں یہ کمپنی اپنے شراکت داروں کو دے گی اور صارفین میں اس کی ڈیمانڈ کا جائزہ لے گی۔
ابتداء میں اس کے چند ہزار ماڈلز تیار کیے جائیں گے جبکہ عوامی طور پر فروخت کے لیے اسے 2018 میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل ایک اور رپورٹ میں یہ عندیہ دیا گیا تھا کہ سام سنگ کا یہ سب سے منفرد فون رواں سال کی تیسری سہ ماہی کے دوران متعارف کرایا جائے گا۔
سام سنگ نے اس ڈیوائس کا ابتدائی پروٹوٹائپ فروری میں ہونے والی موبائل ورلڈ کانگریس کے دوران بڑی موبائل نیٹ ورکس کمپنیوں کو دکھایا تھا جسے پراجیکٹ ویلی اور گلیکسی ایکس کا نام دیا گیا ہے۔
ابھی تک یہ واضح نہیں کہ فون دیکھنے میں کیسا ہوگا یا اس کا فولڈ کیسے کام کرے گا مگر یہ کوئی راز نہیں کہ سام سنگ فولڈ ایبل اسکرین ٹیکنالوجی پر برسوں سے کام کررہی ہے۔
سام سنگ نے گزشتہ سال نومبر میں ایک فون کا پیٹنٹ بھی فائل کیا تھا جس کی اسکرین فولڈ ہوسکتی ہے اور اسے صارفین کسی ونڈو بلائنڈ کی طرح کھول سکتے ہیں۔
 

 

Share this article

Leave a comment