Friday, 29 November 2024


پاکستان، معاشی طور پردنیا کا 23 واں مضبوط ترین ملک

 

یمز ٹی وی (تجارت) پاکستان دنیا کے مضبوط ترین ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ امریکہ کی نیوز اینڈ ورلڈ رپورٹ ’’بیسٹ کنٹریز‘‘ کے مطابق پاکستان دنیا کا 23 واں مضبوط ترین ملک ہے۔ رپورٹ کے مطابق بعض اقتصادی اور سیاسی مسائل کے باوجود پاکستان دنیا میں تیزی سے ابھرنے والا مستحکم ملک بن رہا ہے جس کا دفاعی بجٹ اور تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشت اس کو عالمی برادری میں اہم مقام دلا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا شمار دنیا کے سب سے مضبوط ملک کے طور پر کیا جاتا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر روس، تیسرے نمبر پر چین اور چوتھے نمبر پر برطانیہ کا شمار کیا جاتا ہے۔ رپورٹ میں دنیا کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی 80 بڑی معیشتوں کا جائزہ پیش کیا گیا ہے جس میں ان ممالک کی ثقافتی تاریخ، شہری سہولیات کی فراہمی اور معیار زندگی کی بنیاد پر ان ممالک کی درجہ بندی کی گئی ہے۔ جس کے تحت پاکستان کو دنیا بھر میں 23 ویں مستحکم ملک کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے۔ جو پاکستان کی موجودہ حکومت کی دانشمندانہ اقتصادی پالیسیوں اور معاشی ترقی کے اہداف کے حصول کے سلسلے میں کی جانے والی اصلاحات کی عکاسی کرتی ہے۔

 

 

Share this article

Leave a comment