Friday, 29 November 2024


ترکی میں طیب اردگان نے آئینی ترامیم کے لئے ریفرنڈم کا اعلان کردیا

 

ایمز ٹی وی(استبول) ترکی کے صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ جرمنی کردوں کو ترکی کے خلاف استعمال کرنے کے لئے ان کی حمایت کر رہا ہے ۔ جرمنی ترک شہریوں اور ترک وزرا کے خلاف اقدامات کر رہا ہے ۔ جرمن چانسلر انجیلا میرکل ’نازی اقدامات‘ کر رہی ہیں۔جرمنی ترک پاشندوں سے ملاقات کے لئے سیاسی کارکنوں اور وزرا کو ہراساں کرکے جرمنی میں ترک پاشندوں کے عوامی اجتماعات میں ان کی شرکت پر پابندی عائد کر رہا ہے۔
ترکی ٹیلی ویژن پر قوم سے براہ راست خطاب کے دوران صدر اردگان نے جرمن چانسلر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں مخاطب کرکے کہا کہ ”اس وقت تم نازی اقدامات کی مرتکب ہو رہی ہو۔“ خبر رساں ادارے نے لکھا ہے کہ ترک سربراہ مملکت کا یہ بیان دونوں ملکوں کے مابین پہلے ہی سے بہت کشیدہ تعلقات میں مزید خرابی کی وجہ اس لیے بنا کہ روایتی سفارتی اور سیاسی لب و لہجے کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صدر ایردوآن نے چانسلر میرکل کو مخاطب کرنے کے لیے جو لفظ استعمال کیا، وہ رسمی طرز تخاطب والا ’آپ‘ نہیں بلکہ ترک زبان میں ’تم‘ یا ’تو‘ کے لیے استعمال ہونے والا لفظ تھا۔
واضح رہے کہ ترکی میں طیب اردگان نے آئینی ترامیم کے لئے ریفرنڈم کا اعلان کیا ہے جس کے بعد یورپی یونین کے ممالک ترکی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں

 

Share this article

Leave a comment