Friday, 29 November 2024


پی سی بی اور ایف آئی اے آمنے سامنے

 

ایمز ٹی وی(اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی تحقیقات پر ایف آئی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ آمنے سامنے آ گئے۔
وزارت داخلہ ذرائع کہتے ہیں پی سی بی تعاون نہیں کر رہا،کھلاڑیوں کے موبائل فونز اب تک نہیں دیئے گئے ۔
پی ایس ایل کے چیئر مین نجم سیٹھی کہتے ہیں ہم نے ایف آئی اے سے موبائل فون ڈیٹا کی تصدیق کو کہا تھا ، تحقیقات کو نہیں۔ انکوائری پی سی بی کو کرنے دیں یہ ہمارا کام ہے ہم تحقیقات کے بعد سارا ڈیٹا ایف آئی اے کو دیں گے۔پھر وہ چاہیں تو سزا دیں ۔
پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کے اہم معاملے میں ملک کے دو بڑے ادارے آمنے سامنے آگئے۔
اسپاٹ فکسنگ کیس میں پی سی بی کی جانب سے ایف آئی اے سے تعاون کی درخواست پر ایف آئی اے حرکت میں آئی،پانچوں کھلاڑیوں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیے گئے۔تاہم اب پی سی بی اب چاہتا ہے کہ ایف آئی اے تحقیقات روک دے۔
ایف آئی اے کا کہنا ہے اسے پانچوں کھلاڑیوں کے موبائل فونز فراہم کیے جائیں جو بعد میں ثبوت کے طور پر پیش کیے جاسکیں۔اس سلسلے میں ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔
تاہم چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کا کہنا ہے ایف آئی اے پی سی بی کو اپنی تحقیقات پوری کرنے دے۔اس کے بعد تمام ڈیٹا تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا جائے گا۔
دوسری جانب پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد کا کہنا ہے ایف آئی اے سے صرف موبائل ڈیٹا کی تصدیق کا کہا گیا تھا،کھلاڑیوںکے رویے پر کوئی شکایت نہیں کی گئی۔
جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ایجنسی نے کارروائی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد ہی کی درخواست پر شروع کی ہے۔
 

 

Share this article

Leave a comment