Saturday, 30 November 2024


ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے امت مسلمہ متحد

 

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وفاقی وزیر چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی زیر صدارت مسلم ممالک کے سفیروں کا اجلاس ہوا ،اجلاس میں آذربائیجان،بوسنیا،قازقستان،لبنان ،مالدیپ ،قطر،صومالیہ،تاجکستان اورترکی کے سفیروں نے شرکت کی ۔اعلیٰ سطح اجلاس میں سوشل میڈیاپرگستاخانہ موادکے حوالے سے ایک نکاتی ایجنڈے اور مقدس ہستیوں کےخلاف پروپیگنڈے کا موثر جواب دینے غور کیا گیا ،سفیروں نے معاملے کو اجاگر کرنے پروزیرداخلہ کوخراج تحسین پیش کیا اور کردار کو سراہا۔
اس موقع پر چوہدری نثار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہب اورمقدس ہستیوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے، دنیا کا کوئی قانون کسی بھی مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا،دنیا کو اسلام فوبیا سے نکالنے کیلئے مسلم امہ مل کر کام کرے،دنیا تسلیم کرے مذہب کی بے حرمتی بھی دہشتگردی ہے، مغربی دنیا اسلام اور مسلمانوں کے حوالے سے دوہرامعیارنہ اپنائے۔
اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مسلم امہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے متحد ہے،وزارت خارجہ گستاخانہ موادروکنے کیلئے سٹریٹیجی بنائےگی ، اسٹریٹیجی پیپرتمام مسلم ممالک کے سفیروں کے حوالے کیاجائےگا،مسلم ممالک کے سفیر اپنی حکومتوں سے رابطہ کرکے رائے حاصل کریں گے ، مسلم ممالک کی آراپرمشتمل حکمت عملی طے کی جائے گی۔اجلاس میں عرب لیگ اور اوآئی سی کے سیکریٹری جنرلزکوبھی ریفرنسزبھجوانے کا بھی فیصلہ کیا گیاہے ۔
ریفرنسزمیں گستاخانہ موادسے متعلق معاملہ اٹھایاجائےگا،مسلم ممالک سے آراملنے کے بعدمعاملہ اقوام متحدہ میں بھی اٹھایا جائےگا۔اعلامیے میں کہا گیاہے کہ مسلم ممالک کی عدالتوں میں قانونی جنگ لڑنے کاجائزہ لیاجائےگا۔

 

Share this article

Leave a comment